اتر پردیش میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک کے تصادم میں 8 یاتری ہلاک، 40 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بلند شہر میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 8 ہندو یاتری ہلاک، 12 بچے سمیت 40 زخمی۔

بھارت، بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بلند شہر میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جب یاتریوں کو لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 8 ہندو یاتری ہلاک اور 40 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 12 بچے شامل ہیں۔

latest urdu news

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ٹریکٹر ٹرالی میں کل 61 افراد سوار تھے جو کسگنج کے رفت پور گاؤں سے جہرپیر، راجستھان جا رہے تھے۔

یہ حادثہ گزشتہ روز بھارتی پنجاب کے علاقے ہوشیار پور میں مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر کے تصادم کے بعد ایک اور سنگین حادثہ ہے، جس میں 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے، حکام نے متاثرہ خاندانوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور زخمیوں کے بہتر علاج کے لیے اسپتالوں میں سہولیات بڑھا دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں یاتریوں اور مسافر وینوں کے ساتھ ہونے والے ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کا نقصان بڑھ رہا ہے، جس پر سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter