طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کی گرفتاریوں اور گرینڈ ڈائیلاگ پر ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹارگٹ نہیں، قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، اور گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے اسپیکر کی پیشکش موجود ہے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہدف نہیں بنایا جا رہا بلکہ ٹارگٹ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قانون توڑا ہے۔

latest urdu news

پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ ایسے افراد سے لاتعلقی اختیار کرے جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں، طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پولیس نے شواہد جمع کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں، اور علیمہ خان کے بیٹے کا حسان نیازی کے ساتھ موجود ہونا اس ضمن میں نوٹ کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیے گئے گرینڈ ڈائیلاگ کی دعوت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بات چیت کے لیے اپنا آفس بھی کھلا رکھا ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر زور دیا کہ اگر وہ ڈائیلاگ میں حصہ لینا چاہتی ہے تو اسپیکر کی پیشکش قبول کرے۔ طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ضمنی انتخابات میں عوام کے فیصلہ کو تسلیم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حالیہ سیاسی کشیدگی کے دوران گرفتاریاں اور گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش کو دونوں فریقین کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter