لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں آئندہ ہفتے سے کچرا اٹھانے کی سروسز کے بل بھیجے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں پوش علاقوں اور کمرشل مارکیٹس کو شامل کیا گیا ہے، جہاں فی مرلہ کے حساب سے بل وصول کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر کے 9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار سینیٹیشن بلز بھیجے جائیں گے، جن کی پرنٹنگ جاری ہے اور شہریوں کو آئندہ ہفتے سے یہ بل موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔ بلوں کی رقم عمارت کے رقبے کے مطابق ہوگی:
شہری علاقوں میں 5 مرلہ سے 40 مرلہ تک کی عمارتوں پر 300 روپے سے 5000 روپے تک کا بل بھیجا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب ورکرز کو پوری تنخواہ نہ ملنے پر نوٹس
دیہی علاقوں میں اسی رقبے کی عمارتوں پر 200 روپے سے 400 روپے تک کے بل وصول کیے جائیں گے۔
ایل ڈبلیو ایم سی نے اس اقدام کو صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی طرف ایک عملی قدم قرار دیا ہے، تاہم شہری حلقوں کی جانب سے اس اقدام پر ملے جلے ردعمل کا امکان ہے۔