مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب، ملحقہ علاقوں کے لیے الرٹ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ خانکی اور قادر آباد بیراج پر بھی پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جو 66 ہزار کیوسک سے بڑھ کر 1 لاکھ 82 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔

latest urdu news

محکمہ آبپاشی اور مقامی انتظامیہ کے مطابق اگلے 12 سے 20 گھنٹوں کے دوران یہ بہاؤ ڈھائی لاکھ سے تین لاکھ کیوسک تک جا سکتا ہے، جو شدید خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ چناب کے معاون دریا، دریائے توی میں بھی پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، جبکہ دریا کے کیچمنٹ ایریاز میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

انتظامیہ نے صورت حال کے پیش نظر دریائے چناب سے ملحقہ بیلہ کے دیہاتوں کے مکینوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی حکام ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter