بھارت کی جانب سے پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کے تحت سیلاب کی پیشگی اطلاع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے دریائے توی میں ممکنہ بڑے سیلاب سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کو الرٹ جاری کرنے کی اطلاع دی۔

بھارت نے پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے توی میں ممکنہ بڑے سیلاب کی پیشگی اطلاع دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اطلاع جموں کے مقام پر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے دی گئی اور بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ذریعے پاکستان کو آگاہ کیا گیا۔

latest urdu news

بھارت کی طرف سے رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے ہوا اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فوری طور پر الرٹ جاری کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس نوعیت کا بڑا رابطہ عمل میں آیا ہے، جس کا مقصد عوام اور متعلقہ حکام کو ممکنہ سیلاب کے لیے تیار کرنا ہے۔

بھارت کی دریائے توی میں پانی چھوڑنے کی اطلاع

پاکستانی حکام نے بھارتی معلومات کی روشنی میں سیلابی خطرے کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا تاکہ پیشگی احتیاطی اقدامات کیے جا سکیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں نقصان کم سے کم ہو، اس پیشگی اطلاع کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود سندھ طاس معاہدے کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا مظاہرہ بھی سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں طے پایا تھا اور اس کے تحت دونوں ممالک کو دریاؤں کے پانی کے مسائل پر باہمی تعاون کرنا لازمی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter