16 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

16سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی اور اسکی ویڈیو وائرل کرنے کے بعد نامزد ملزم کیخلاف مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ۔

پنجاب کے علاقے سرائے مغل میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل کردی گئی ہے، جب کہ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس کی جانب سے مقدمے کا اندراج بھی کرلیا گیا ہے۔

latest urdu news

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے لڑکی کو ورغلا کر ناجائز تعلقات قائم کیے، ملزم حمزہ پہلے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر زیادتی کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے ملزم کے ساتھیوں اختر و ابرار پر بھی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام لگایا۔

متاثرہ لڑکی نے مبینہ جنسی زیادتی کا اپنی والدہ کو بتایا،مقدمہ درج ہوا اور کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter