300 سے زائد جانیں بچانے والے چرواہے کو وزیراعظم نے اسلام آباد مدعو کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غذر کے چرواہے محمد خان، وصیت خان اور انصار نے بروقت اطلاع دے کر 300 انسانی جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف نے تینوں کو اسلام آباد بلا کر انعامات دینے کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے300 انسانی جانیں بچانے والے چرواہوںکو اسلام آباد مدعو کر لیا ہے۔

latest urdu news

نجی ٹی وی کے مطابق، چند روز قبل غذر کے علاقے تلی داس میں رات گئے گلیشیئر پھٹنے سے شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، جس سے کئی دیہات زیرآب آگئے اور درجنوں افراد پھنس گئے تھے۔

اس موقع پر چرواہے محمد خان نے بروقت اطلاع دے کر نہ صرف بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا بلکہ دیگر دیہاتیوں کو بھی خبردار کیا، جس سے سینکڑوں قیمتی جانیں بچ گئیں۔ محمد خان کے ساتھ چرواہے وصیت خان اور انصارنے بھی اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا۔

محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ اگر پاک فوج بروقت ریسکیو نہ کرتی تو ہم 6 افراد زندہ نہ بچتے، ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف تینوں چرواہوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انہیں انعامات سے نوازیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter