کپاس کو سازش کے تحت ختم کیا جا رہا ہے، کسان اتحاد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 28 لاکھ گانٹھوں سے کم ہو کر 52 لاکھ رہ گئی، آم کی ایکسپورٹ میں بھی 40 فیصد کمی۔

ملتان،پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ سازش کے تحت ملک سے کپاس کی فصل ختم کی جا رہی ہے۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو میں خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 28 لاکھ گانٹھوں سے گھٹ کر صرف 52 لاکھ گانٹھوں تک آگئی ہے، جو ملکی معیشت اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے خطرناک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سیزن میں کھاد کا استعمال بھی نمایاں طور پر کم ہوا جس سے کپاس کی پیداوار میں مزید کمی دیکھنے میں آئی۔

کسان اتحاد کے صدر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آم کی فصل کی برآمدات میں بھی 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے کسان براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter