32
گجرات کے علاقوں سراج پلازہ، منگووال اور ٹھیکریاں سے نامعلوم افراد موٹر سائیکل چرا کر فرار، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
گجرات،شہر اور نواحی علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، نامعلوم چوروں نے ایک ہی دن میں مختلف مقامات سے کئی موٹر سائیکل چرا لیے، ذرائع کے مطابق سراج پلازہ، منگووال اور ٹھیکریاں کے علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں جن کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے گشت اور نگرانی کے باوجود موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
متاثرہ مالکان نے مقامی تھانوں میں رپورٹ درج کرا دی ہے جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وارداتوں میں ملوث گروہ کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔