131
قازقستان میں 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ میں مہر خالق نے 54 کھلاڑیوں میں ٹاپ 20 میں جگہ بنائی، اگلا ایونٹ مکسڈ ٹیم میں ہوگا۔
شمکینٹ: قازقستان کے شہر شمکینٹ میں جاری ایشیائی شوٹنگ چیمپئن شپ میں نوعمر پاکستانی شوٹر مہر خالق نے شاندار ڈیبیو کیا ہے۔ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر مہر خالق نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ میں 54 کھلاڑیوں میں سے ٹاپ 20 میں جگہ بنائی۔
مہر خالق نے مجموعی سکور 627.9 کے ساتھ 18ویں پوزیشن حاصل کی، اور ان کی سیریز کا بریک ڈاؤن یوں رہا: 103.2، 104.1، 104.2، 105.1، 104.8، 106.5۔
قومی شوٹر کا اگلا ایونٹ 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ہے، جس میں ان کے پارٹنر سلیمان خان ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس ایونٹ میں صرف ٹاپ 8 کھلاڑی ہی فائنل راؤنڈ تک پہنچ پاتے ہیں۔
