نادرا کی جانب سے درخواستوں کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی سہولت متعارف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوامی سہولت کے پیشِ نظر درخواستوں کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کا نیا ڈیجیٹل فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت شہری اب اپنے شناختی کارڈ یا دیگر دستاویزات سے متعلق درخواستوں کی تازہ ترین صورتحال گھر بیٹھے معلوم کر سکیں گے۔

latest urdu news

یہ سہولت نادرا کی پاک آئی ڈی (Pak-ID) موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہے، جس کا استعمال نہایت آسان اور صارف دوست بنایا گیا ہے۔ ترجمان نادرا کے مطابق اب شہریوں کو معمولی کاموں کے لیے نادرا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ تقریباً تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا کی یہ ایپ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے، جو اپنے ب فارم، ایف آر سی، شناختی کارڈ یا دیگر ضروریات سے متعلق خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ صرف پہلا شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا دفتر آنا ضروری ہوگا، باقی تمام کام آن لائن ممکن ہیں۔

نادرا کا انقلابی قدم: پیدائش اور وفات کا آن لائن اندراج، اب گھر بیٹھے ممکن

یہ اقدام نادرا کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ ساتھ عوام کو سہولت میسر آئے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter