لاہور: مبینہ پولیس مقابلے، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 6 ملزمان ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں تین مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 ملزمان جبکہ چنیوٹ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔

لاہور، لاہور میں سی سی ڈی نے تین مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔

latest urdu news

پولیس حکام کے مطابق یہ مقابلے چوہنگ، نشتر اور کینٹ کے علاقوں میں ہوئے۔ بتایا گیا کہ تمام ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اچانک ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت عمران، سلیمان، نوید، رمیش اور مبشر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

چنیوٹ میں بھی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

چنیوٹ کے تھانہ کانڈیوال کے علاقے میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں سی سی ڈی پولیس سے مقابلے کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا رکن علی محمد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ واقعے کے بعد اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ واقعات پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف جاری آپریشن کی عکاسی کرتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter