امریکی وزیر دفاع نے ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اعتماد کھو دینے کے باعث ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز کو عہدے سے ہٹا دیا، پینٹاگون میں اختیارات کی کشمکش مزید بڑھ گئی۔

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی "ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی” (DIA) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز کو عہدے سے ہٹا دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق انہیں یہ فیصلہ اعتماد کھو دینے کی بنیاد پر کرنا پڑا۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز کی برطرفی پینٹاگون میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اختیارات کی جنگ کا تسلسل ہے۔ واضح رہے کہ اپریل میں سامنے آنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر دفاع کے قریبی حلقوں میں اختیارات کی رسہ کشی کے باعث پینٹاگون میں ہلچل اور افراتفری کی صورتحال ہے۔
اس دوران وزیردفاع نے بعض ایسے مشیر تعینات کیے جو ایک دوسرے کے سخت حریف سمجھے جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں پینٹاگون کے ماحول میں مزید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور ملازمین کو غیر متوقع طور پر نوکریوں سے فارغ کیا جا رہا ہے،بعض تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ صورتحال امریکی دفاعی اداروں میں پالیسی اور قیادت کے حوالے سے غیر یقینی کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

امریکی دفاعی ماہرین کے مطابق خفیہ اداروں میں قیادت کی اس طرح کی اچانک تبدیلی نہ صرف ادارے کے اندرونی ڈھانچے پر اثر ڈالتی ہے بلکہ بیرونی دنیا کو بھی ایک غیر واضح پیغام دیتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکہ چین، روس اور ایران جیسے ممالک کے ساتھ پیچیدہ جیو پولیٹیکل چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter