شاہین چوک میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 4 افراد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس نے شاہین چوک کے قریب فلیٹ پر چھاپہ مار کر دو مرد اور دو خواتین کو حرام کاری میں ملوث پاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

گجرات،تھانہ شاہین پولیس نے شاہین چوک کے قریب ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر فحاشی کے اڈے سے دو مرد اور دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی جس کے تحت یہ بتایا گیا تھا کہ علاقے کے ایک فلیٹ میں حرام کاری کا دھندا جاری ہے۔

latest urdu news

چھاپے کے دوران پولیس نے موقع پر موجود افراد کو حراست میں لے لیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد قبحہ خانہ چلانے کے الزام میں ایک مرد اور ایک خاتون کو مرکزی ملزم قرار دیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلیٹ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کا سلسلہ کافی دنوں سے جاری تھا جس پر اہل محلہ کی شکایات بھی موصول ہو رہی تھیں۔

چھاپے کے بعد علاقے میں لوگوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے علاقے میں امن و سکون قائم ہوگا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس دھندے میں کون ملوث ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter