راولپنڈی: چوری ڈکیتی کے 11 مقدمات میں نامزد ملزم رہا کرنے کا حکم دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کی عدالت نے چوری اور ڈکیتی کے 11 مقدمات میں نامزد ملزم محمد خلیل کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

latest urdu news

جوڈیشل مجسٹریٹ مدثر اقبال شاہ نے پولیس کی جانب سے ملزم کو جیل بھیجنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پولیس کارروائی کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 103 کی خلاف ورزی قرار دیا۔

عدالت نے محمد خلیل کو تمام مقدمات سے بری کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔

ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ محمد خلیل 14 اگست کو فیملی کے ساتھ پارک گیا تھا جہاں اسے مشتبہ سمجھ کر حراست میں لے لیا گیا۔

وکیل کے مطابق پولیس نے رہائی کے لیے 3 لاکھ روپے رشوت مانگی، جو ملزم کے قریبی عزیز رنگ ساز جیسا غریب شخص ادا کرنے کے قابل نہیں تھا۔

وکیل صفائی نے مزید بتایا کہ تفتیشی افسر نے خلیل کی گرفتاری کو چوری اور ڈکیتی کے 11 مقدمات میں ظاہر کیا تھا، تاہم عدالت نے ملزم کو ان الزامات سے بری کر دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter