کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، وجہ کم عمری کا الزام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر اپنی فیملی فرینڈلی ویڈیوز سے مقبول ہونے والے نوجوان کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ پلیٹ فارم نے ان کی کم عمری کو قرار دیا ہے۔

latest urdu news

انسٹاگرام کے مطابق، طلحہ کی عمر 13 سال سے کم ہے، اس لیے ان کا اکاؤنٹ پالیسی کے تحت بند کیا گیا، حالانکہ حقیقت میں طلحہ کی عمر 16 سال ہے۔

طلحہ کے بھائی طحٰہ احمد نے جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اکاؤنٹ معطلی کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپیل کی، جس کے جواب میں پلیٹ فارم نے عمر کے ثبوت کے طور پر شناختی کارڈ یا دیگر دستاویزات مانگے، جن میں تصویر بھی لازمی تھی۔ چونکہ طلحہ کا شناختی کارڈ موجود نہیں تھا، اس لیے انہوں نے اسکول کے دستاویزات جمع کرائے جن پر عمر، نام اور تصویر درج تھی، لیکن اس کے باوجود انسٹاگرام نے اکاؤنٹ بحال نہیں کیا۔

وزیر اعظم کو کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی کونسی ویڈیو پسند آئی؟

طحٰہ احمد کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کہ اکاؤنٹ رپورٹ ہوا یا سسٹم کی غلطی سے بند کیا گیا۔ فی الحال انسٹاگرام کی جانب سے مزید کوئی جواب نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلحہ جلد ہی ایک نئے اکاؤنٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر دوبارہ سرگرم ہوں گے۔

ادھر طلحہ کے فیس بک فالورز نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل ہونے پر تشویش اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جبکہ مداح ان کی واپسی کے منتظر ہیں۔

یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عمر کی تصدیق کا عمل کتنا پیچیدہ اور نازک ہو سکتا ہے، خاص طور پر کم عمر کریئیٹرز کے لیے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter