سپہ سالار امدادی کارروائیوں کی قیادت کر رہے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث خیبر پختونخوا خصوصاً بونیر میں شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے، جہاں وفاقی حکومت نے صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بھرپور امدادی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔

latest urdu news

وزیراعظم کے مطابق دو روز قبل وہ خود بونیر گئے جہاں امیر مقام کی قیادت میں وفاقی وزرا نے مقامی حکومت کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ افواج پاکستان بھی ان امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں اور سپہ سالار خود ان کارروائیوں کو لیڈ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بھجوایا گیا۔

پاک فوج نے انتہائی دشوار گزار علاقوں میں جا کر لوگوں کو ریسکیو کیا۔ ان کے بقول 2022 میں سندھ اور بلوچستان میں تباہ کن سیلاب آیا تھا، جس میں 100 کے قریب جانیں ضائع ہوئیں، لیکن اس بار کے پی میں 700 سے زائد اموات ہوئی ہیں، جو تشویشناک ہے۔

بھارت بلوچستان میں خونریزی کا ذمہ دار ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کو ان آفات کی ایک بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب کسی بھی ادارے کے پاس سستی کی گنجائش نہیں، سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں شدید بارش کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو زرداری سے افسوس کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک قومی ذمہ داری ہے جسے سب کو مل کر نبھانا ہوگا۔

وزیراعظم نے گلیات میں درختوں کی بے دریغ کٹائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے جہاں پہلے ایک درخت بھی نہیں کاٹا جا سکتا تھا، آج وہاں کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں چین کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورۂ پاکستان کا بھی ذکر ہوا، جسے شہباز شریف نے پاک-چین سدا بہار دوستی کا مظہر قرار دیا۔ آخر میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

آرمی چیف کی سیلاب متاثرین کی امداد میں شریک اہلکاروں کی تعریف

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter