بارش میں بھیگتی حرا مانی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کی تیز بارش میں نیلی ریشمی ساڑھی پہنے اداکارہ حرا مانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

latest urdu news

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بارش کے موسم میں اپنی نیلی ساڑھی میں بھیگتی ہوئی اور خوش مزاج انداز میں تصاویر شیئر کیں۔ ان کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، "موسم بتا رہا ہے شرارت کس کی ہے، بوندیں بتا رہی ہیں حرارت کس کی ہے۔”

تاہم، صارفین نے ان تصاویر کو ملک میں جاری سیلاب اور شدید بارشوں کی صورت حال کے پیش نظر غیر مناسب قرار دیا اور کہا کہ ایسے وقت میں اس قسم کی پوسٹس عوام کی مشکلات کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہیں۔

حرا مانی کی نوے کی دہائی کی دلہن کے روپ میں ویڈیو وائرل

کئی صارفین نے حرا مانی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے مواد میں زیادہ سنجیدگی اور شائستگی اپنائیں تاکہ ان کی شہرت متاثر نہ ہو۔ کچھ نے بھارت کی فلمی دنیا کی نقالی کرنے پر بھی تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا، "خدارا رحم کریں، آپ ایک معروف شخصیت ہیں، اپنی ساکھ خراب نہ کریں۔”
دوسرے نے کہا، "براہ کرم، شائستہ انداز اپنائیں اور باوقار رہیں۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter