دبئی ائیرپورٹ میں دنیا کا پہلا اے آئی پسنجر کوریڈور متعارف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ائیرپورٹ پر نئے اے آئی کوریڈور سے مسافر دستاویزات دکھائے بغیر چند سیکنڈ میں امیگریشن کلیئرنس حاصل کر سکیں گے۔

دبئی ائیرپورٹ نے دنیا کا پہلا اے آئی پسنجر کوریڈور متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے مسافروں کو روایتی پاسپورٹ اور امیگریشن مراحل میں وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

latest urdu news

اس سسٹم میں جدید اے آئی ٹیکنالوجی مسافروں کے بائیو میٹرک اور ڈیجیٹل ڈیٹا کی بنیاد پر شناخت کرے گی اور کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں فوری طور پر عمل کو حکام کے حوالے کر دے گی۔

’ریڈ کارپٹ‘ کے نام سے جانے جانے والی اس راہداری میں ایک وقت میں دس مسافروں کی شناخت مکمل کی جا سکے گی، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ سفر کا تجربہ بھی تیز اور محفوظ ہو جائے گا۔

اے آئی سسٹم کی بدولت امیگریشن کلیئرنس چند سیکنڈز میں مکمل ہو جائے گا، جو روایتی پاسپورٹ کنٹرول پر کئی منٹ لیتا ہے۔ دبئی حکام اس ٹیکنالوجی کو اسمارٹ ٹریول کے لیے اہم قدم قرار دیتے ہیں، اور یہ مستقبل میں عالمی ہوائی اڈوں کے لیے ایک نیا معیار قائم کر سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter