مبئی میں بارش: امیتابھ کے بنگلے سمیت کاجول اور رانی کا بھی گھر ڈوب گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی،بھارت کے شہر ممبئی میں مون سون کی بدترین بارشوں نے نہ صرف عام شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کیا بلکہ بالی وڈ کے مشہور اسٹارز کے پوش علاقوں میں واقع بنگلے بھی پانی کی لپیٹ میں آگئے۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہر میں 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کا 200 کروڑ کا پُرتعیش بنگلا بھی بارش سے محفوظ نہ رہ سکا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوہو کے علاقے میں واقع امیتابھ بچن کے بنگلے میں پانی داخل ہوگیا، اور شہری اس صورتحال پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں شہری کہتے ہیں کہ چاہے آپ کے پاس کتنا بھی پیسہ ہو، چاہے آپ کی دولت ہزاروں کروڑ کیوں نہ ہو، ممبئی کی مون سون بارش سے کوئی نہیں بچ سکتا۔

امیتابھ بچن کے علاوہ دیگر بالی وڈ اسٹارز کے گھر بھی متاثر ہوئے، جن میں رانی مکھرجی کے سسرال، کاجول اور اجے دیوگن کا گھر، اور دھرمیندر کا بنگلا شامل ہیں۔ مون سون بارشوں نے نہ صرف شہروں کے پوش علاقوں کو متاثر کیا بلکہ شہری زندگی میں بھی شدید مشکلات پیدا کی ہیں۔ شہریوں نے پانی سے بھری سڑکوں اور متاثرہ بنگلوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو بارش کی شدت کا واضح ثبوت پیش کرتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter