لاہور میں امتحان میں فیل ہونے پر نویں جماعت کی طالبہ نے خودکشی کر لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے علاقے گلدشت ٹاؤن چونگی دوگیج میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ نے امتحان میں فیل ہونے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

latest urdu news

ترجمان ایدھی کے مطابق طالبہ مناہل امتحانات کے نتائج میں فیل ہونے کے بعد شدید ذہنی دباؤ اور صدمے کا شکار ہو گئی تھی۔ دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس کے نتیجے میں اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ فوری طور پر علاج کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا اور اہل علاقہ میں غم و اندوہ کی کیفیت پھیل گئی۔

تعلیمی دباؤ کے باعث یہ سانحہ نہ صرف اہل خانہ بلکہ معاشرے کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے کہ کس طرح کم عمر طلبہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر ایسے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter