پاکستان سے میچ کھیلنا بھارتی کھلاڑیوں کی مجبوری ہے ، سنیل گواسکر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کا نہیں بلکہ حکومت اور بورڈ کا ہے، کھلاڑی صرف ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔

ممبئی،سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکرنے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کے معاملے پر بھارتی کھلاڑیوں کو **بے قصور اور مجبور** قرار دے دیا۔

latest urdu news

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت بورڈ کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دے تو پھر اس پر کھلاڑیوں کو موردِ الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

گواسکر نے واضح کیا کہ بھارتی کھلاڑی بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدے کے تحت کھیلتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جو بورڈ ہدایت دے۔ بورڈ بھی حکومت کے فیصلے کے مطابق عمل کرتا ہے۔

اس معاملے میں پلیئرز بری الذمہ ہیں، اگر حکومت کھیلنے کا کہے گی تو وہ کھیلیں گے، اگر منع کرے گی تو بورڈ اس فیصلے پر عمل درآمد کرے گا۔

واضح رہے کہ **ایشیا کپ 2025** کا آغاز 9 ستمبر سے دبئی میں ہوگا جبکہ **پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کو مدِ مقابل ہوں گے۔**

یاد رہے کہ اس سے قبل **ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز** کے دوران بھارت نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف نہ صرف گروپ میچ بلکہ سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter