سست انٹرنیٹ: بنگلہ دیشی کرکٹرز سخت پریشان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سست انٹرنیٹ کی وجہ سے بنگلادیشی کرکٹر بھی مشکل میں آگئے۔

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئی ہوئی ہے۔

latest urdu news

بنگلہ دیشی کھلاڑی گزشتہ 4 دن سے لاہور میں ٹریننگ میں مصروف ہیں لیکن پاکستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ سلو ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کی وجہ سے انہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ رابطے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اس سلسلے میں یہ کہنا ہے کہ بنگلادیشی ٹیم انتظامیہ نے انٹرنیٹ کی اسپیڈ سلو ہونے کی شکایت نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (WISPAP)کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter