22
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں مسلح دہشتگردوں نے جنگل کے چوکیدار کو اغواء کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
لوئر دیر،خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقےمیدان لعلو میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے جنگل کے چوکیدار کو اغواء کے بعد قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنگل کے چوکیدار کو نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے اغواء کیا گیا اور صرف 20 منٹ بعد اسے فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر **سرچ آپریشن** شروع کر دیا ہے۔