کیلیفورنیا سینیٹ میں پاک امریکا تعلقات کے اعتراف میں تاریخی قرارداد منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا سینیٹ نے پاکستانی نژاد کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد پاک امریکا تعلقات اور پاکستانی امریکیوں کے ثقافتی و معاشی کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

کیلیفورنیا،امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سینیٹ نے پاک امریکا تعلقات اور ریاستی معیشت، معاشرے اور ثقافت کی ترویج میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

latest urdu news

یہ قرارداد سینیٹر میلیسا ہرٹاڈو نے متعارف کرائی، جو سینیٹ کی سب سے کم عمر خاتون رکن اور کمیٹی برائے زراعت کی چیئرمین ہیں۔ قرارداد پیش کرتے وقت سینیٹر ہرٹاڈو پاکستانی لباس اور مہندی لگا کر ایوان میں آئیں، جسے بھرپور پذیرائی ملی۔

قرارداد پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرتی ہے اور دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت، کیلیفورنیا، کی ترقی میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ اس میں پاکستانی امریکی نوجوانوں کی اپنی ثقافت سے وابستگی اور کمیونٹی تنظیموں کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

سینیٹر ہرٹاڈو نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی کہانی قربانی، وقار اور استقامت کی عکاس ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاک امریکا پارٹنرشپ مشترکہ اقدار، جمہوریت اور انسانی وقار پر استوار ہے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے جنہوں نے سینیٹ میں قرارداد کی متفقہ منظوری کو دونوں ممالک کے عوامی تعلقات کی مضبوطی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کیلیفورنیا سینیٹ کی قرارداد پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

ریاست کیلیفورنیا، جو "گولڈن اسٹیٹ” کے نام سے جانی جاتی ہے، عالمی اقتصادی قوت اور ثقافتی تنوع کا مرکز ہے اور یہاں پاکستانی کمیونٹی بھرپور انداز میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter