شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے کے باوجود مودی سرکار کی سازشیں جاری، عوامی لیگ رہنما بھارت میں پناہ گزین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت شیخ حسینہ کے بعد بھی بنگلادیش میں مداخلت اور انتشار کی سازشوں میں مصروف، 1300 سے زائد عوامی لیگ رہنما کولکتہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں، بھارتی جریدے دی پرنٹ کی رپورٹ۔

نئی دہلی، بھارتی نواز شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے باوجود مودی سرکار کی سازشیں تھم نہ سکیں۔ نئی دہلی اب بھی بنگلادیش کی سیاست میں مداخلت اور ملک کی خودمختاری کو پامال کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

latest urdu news

بھارتی جریدےدی پرنٹ کے مطابق عوامی لیگ کے 1300 سے زائد رہنما شیخ حسینہ کی حکومت گرنے کے بعد جلاوطنی پر مجبور ہو گئے ہیں، ان میں سے بڑی تعداد کولکتہ کے نیو ٹاؤن میں پرتعیش رہائش اختیار کیے ہوئے ہے جو ایک محفوظ مرکز میں بدل چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان بھی کولکتہ میں مقیم ہیں اور وہ باقاعدگی سے دہلی جا کر بھارتی حکام سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اور دیگر رہنما غیر قانونی طور پر بھارت منتقل ہوئے ہیں، جبکہ ان پر تحریک کے دوران ہلاکتوں کے مقدمات بھی قائم ہیں۔

مودی سرکار نے ان رہنماؤں کو بھارت میں محفوظ چھت فراہم کر رکھی ہے، جہاں سے وہ بنگلادیش کی عبوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

شیخ حسینہ کے دور حکومت میں کیے گئے مظالم پوری دنیا پر آشکار ہو چکے ہیں لیکن بھارتی حکومت اب بھی ان کی کھلی حمایت میں کھڑی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مودی سرکار نہ صرف بنگلادیش بلکہ خطے کے دیگر ہمسایہ ممالک میں بھی عدم استحکام اور انتشار پھیلانے میں پیش پیش ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter