صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، 42 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں 42 افراد جاں بحق، 27 گھر متاثر، ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 42 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر صوابی نصر اللہ نے بتایا کہ گاؤں دالوڑی بالا میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 17 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے، جن کے ملبے تلے 40 افراد دب گئے تھے۔ ریسکیو آپریشن مکمل کرتے ہوئے 40 افراد کو نکالا گیا جن میں 37 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی حالت میں ملے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرکوئی پایاں میں بھی کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک نوجوان کرنل شیر ندی کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا، جس کی لاش ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ روز برآمد کی۔

صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی

اعداد و شمار کے مطابق ضلع بھر میں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے مجموعی طور پر 42 اموات ہوئی ہیں۔ دالوڑی بالا میں 17 گھر اور سرکوئی میں ایک گھر مکمل تباہ ہوا، جب کہ مجموعی طور پر 27 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے اور متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی صوابی میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی تھیں اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter