ڈسپلن کی خلاف ورزی: پشاور ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو برطرف کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ہائی کورٹ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان احمد کو نوکری سے برخاست کر دیا، انکوائری کمیٹی کے سامنے الزامات کا دفاع نہ کر سکے۔

پشاور، پشاور ہائی کورٹ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان احمد کو برطرف کر دیا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکوائری شروع کی گئی تھی۔

latest urdu news

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور انہیں کمیٹی کے سامنے وضاحت کے لیے طلب کیا گیا، تاہم وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان احمد کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے عدالتی افسران کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کا یہ فیصلہ دیگر ججوں اور عدالتی عملے کے لیے بھی ایک مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے تاکہ ادارے میں نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter