9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے بینچ میں تبدیلی کر دی گئی۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کر لیا گیا ہے۔

عدالت میں اس وقت استغاثہ کے وکیل ذوالفقار نقوی کے دلائل جاری ہیں۔ گزشتہ روز اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی تھی، تاہم عدالت نے آج دوبارہ مقدمہ سننے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عدالت اب عمران خان کی ضمانت سے متعلق اپیلوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرے گی، اس تبدیلی کے بعد سیاسی و قانونی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے کیونکہ 9 مئی کے واقعات کے مقدمات کو ملکی سیاست میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور ان کے فیصلے آئندہ منظرنامے پر گہرا اثر ڈال سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter