11
گجرات کے گاؤں سونمبڑی میں نامعلوم مزدا نے محنت کش کے 10 سالہ بیٹے کو کچل دیا، بچہ موقع پر جاں بحق، مقدمہ درج۔
گجرات: تھانہ ککرالی کی حدود میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک نامعلوم مزدا ڈرائیور نے 10 سالہ بچے کو کچل دیا۔ واقعہ گاؤں سونمبڑی میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والا بچہ مقامی محنت کش قیصر کا بیٹا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق بچہ گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار مزدا گاڑی بے قابو ہو کر اس سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں بچہ موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
گجرات: موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں تیز، مزید 6 موٹر سائیکل غائب
علاقہ مکینوں نے حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں تیز رفتار گاڑیوں کی آمد و رفت انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے، جس پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔