بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی بیواؤں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب سول سروس پنشن رولز میں ترامیم کر دی ہیں، جن کے تحت سرکاری ملازم کی وفات کے بعد بیوہ کو تاحیات پنشن دی جائے گی۔ اس فیصلے کی منظوری گورنر پنجاب نے دی، جس کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کسی سرکاری ملازم کی ایک سے زائد بیویاں ہوں تو پنشن کی رقم کو تمام بیواؤں میں مساوی طور پر تقسیم کیا جائے گا۔ اس تبدیلی سے پنشن کے نظام میں شفافیت اور برابری کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

تاہم نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بیوہ دوسری شادی کرتی ہے تو اس صورت میں اس کی پنشن فوری طور پر بند کر دی جائے گی۔ یہ شرط پہلے بھی رائج تھی لیکن نئے نوٹیفکیشن میں اس کی وضاحت ایک مرتبہ پھر کی گئی ہے۔

پنجاب کابینہ کی بڑی منظوری: سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کا فیصلہ

یاد رہے کہ ماضی میں سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیوہ کو صرف 10 سال تک پنشن دی جاتی تھی، جس کے بعد ادائیگیاں بند کر دی جاتی تھیں۔ تاہم موجودہ حکومت نے یہ حد ختم کر کے فیملی پنشن کو تاحیات بحال کر دیا ہے، جو کہ بیواؤں کے لیے ایک بڑا ریلیف سمجھا جا رہا ہے۔

اس فیصلے کو سوشل سیکورٹی کے نظام میں بہتری اور ریٹائرڈ ملازمین کے اہل خانہ کی مالی معاونت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے یکساں بنیادوں پر پنشن میں اضافے اور ریٹائر ملازمین کو ریلیف دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter