ایران کے پاس پہلے سے زیادہ طاقتور میزائل موجود ہیں، وزیر دفاع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران: ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے پہلے سے کہیں زیادہ بہتر اور طاقتور میزائل تیار کر لیے ہیں جو دشمن کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تہران میں "یومِ دفاعی صنعت” کے موقع پر غیر ملکی فوجی اتاشیوں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 12 روزہ جنگ میں ایران نے نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکہ کا بھی مقابلہ کیا، کیونکہ امریکہ نے لاجسٹک، انٹیلی جنس اور افرادی قوت کے ذریعے اسرائیل کی بھرپور مدد کی۔

latest urdu news

وزیر دفاع نے کہا کہ اس جنگ میں ایران نے کسی بیرونی امداد پر انحصار نہیں کیا بلکہ تمام ہتھیار اور آلات ملکی دفاعی صنعت میں تیار کیے گئے تھے۔ ان کے مطابق ایران کے میزائل اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہے اور مخالف کو بھاری نقصان پہنچایا۔

بریگیڈیئر جنرل نصیر زادہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ایران ایسے میزائل تیار کر چکا ہے جو زیادہ توانائی اور بہتر صلاحیتوں کے حامل ہیں، اور اگر دشمن نے کوئی نئی کارروائی کی تو ایران جدید ترین میزائلوں سے جواب دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 12 روزہ جنگ میں اسرائیل نے تھاڈ، پیٹریاٹ، آئرن ڈوم اور ایرو جیسے دفاعی نظام استعمال کیے، تاہم ایران کے 60 سے 90 فیصد میزائل اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے، جو ایران کی بڑھتی صلاحیت اور دشمن کی کمزور ہوتی دفاعی قوت کا ثبوت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter