سائبر کرائم ایجنسی نے ملک بھر میں 46 جوئے اور کسینو ایپس غیر قانونی قرار دے دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملک بھر میں جوئے اور کسینو کی 46 ایپس کو غیر قانونی قرار دے دیا اور ان کی تفصیلی فہرست جاری کر دی۔

ترجمان کے مطابق غیر قانونی قرار دی گئی ایپس میں مختلف کسینو اور آن لائن گیمز کے ساتھ ساتھ فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس بھی شامل ہیں، ان ایپس کے ذریعے شہریوں کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبرز تک رسائی حاصل کی جا رہی تھی۔

latest urdu news

بلاک ہونے والی ایپس میں Aviator Game، Chicken Road، 1xBet، Dafabet، 22bet، Me Let، Pari Match، Bet365، Plinko، 10cric، Rabona اور Casumo سمیت درجنوں غیر قانونی ایپس شامل ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے پی ٹی اے کو تمام ایپس کی فہرست فراہم کر دی ہے۔ پی ٹی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ سائبر کرائم کی درخواست پر یہ تمام ایپس فوری طور پر بند کر دی جائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter