سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی و غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والے 20 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایسے 20 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے میں ملوث تھے۔ یہ ملزمان کئی عرصے سے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر مختلف اقسام کے آن لائن فراڈ میں سرگرم تھے۔

latest urdu news

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان امداد، انعامی اسکیموں، جعلی شادی بیوروز اور فیک سوشل میڈیا پروفائلز کے ذریعے شہریوں کو دھوکا دے کر بڑی رقوم بٹور چکے ہیں۔ متاثرین کو پہلے امداد یا انعام کا جھانسہ دیا جاتا، پھر "ٹیکس” یا "فیس” کے نام پر رقم وصول کر کے انہیں فوری طور پر بلاک کر دیا جاتا تھا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کچھ کیسز میں جعلی غیر ملکی کرنسی کی ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو آسانی سے امیر بننے کے خواب دکھائے گئے، جبکہ غیر ملکی خواتین کے نام سے فیک پروفائلز بنا کر شادی کی آڑ میں لاکھوں روپے لوٹے گئے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ملتان، جھنگ، چنیوٹ اور فیصل آباد سے ہے۔ کارروائی کے دوران جعلی غیر ملکی کرنسی اور دیگر جعلی دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی گیمبلنگ ایپ کے کنٹری ہیڈ کے طور پر سامنے آ گئے، تفتیش میں حیران کن انکشافات

جعلی پولیس افسر بن کر لوٹنے والا شخص بھی پکڑا گیا

دوسری جانب حاصل پور میں پولیس نے ایک اور فراڈیے کو گرفتار کیا ہے جو خود کو جعلی ایس ایچ او ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹ رہا تھا۔ ملزم سہیل گل نے ایک قصاب کو فون کر کے خود کو تھانہ قائم پور کا ایس ایچ او بتایا اور 2 کلو بکرے کا گوشت طلب کیا۔

پولیس کے مطابق یہ شخص پہلے بھی متعدد بار مختلف لوگوں کو جعلی کالز کے ذریعے دھوکہ دے چکا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

این سی سی آئی اے اور پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک کال، میسج یا سوشل میڈیا آفر پر ہرگز اعتبار نہ کریں، اور کسی بھی دھوکے یا فراڈ کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں تاکہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter