ضلع گجرات میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز دو مختلف مقامات پر شہری مسلح افراد کے ہاتھوں لٹ گئے۔
پہلی واردات گورالی کے قریب پیش آئی، جہاں شادیوال کے رہائشی اریان علی کو تین مسلح ڈاکوؤں نے روک کر اس سے قیمتی موٹر سائیکل، ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔
دوسری واردات پھلروان کے نواح میں ہوئی، جہاں پھلروان کے رہائشی معظم علی کو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر اس کی موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔
متاثرہ افراد کی جانب سے الگ الگ رپورٹ درج کرائی گئی، جس پر پولیس تھانہ صدر گجرات اور تھانہ رحمانیہ نے مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
رسولپور میں ناکہ لگا کر ڈکیتی، شہری نقدی و موبائل فون سے محروم
پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ شہریوں سے احتیاط برتنے اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دینے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔