100
گجرات کی تحصیل جلالپور جٹاں کے نواحی علاقے رسولپور میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق رسیدہ کے رہائشی عابد حسین کو تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے راستے میں ناکہ لگا کر روکا اور اسلحے کے زور پر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
واقعہ کے فوری بعد متاثرہ شہری نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
