ماہ نور چیمہ کا آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زیادہ قرار، دنیا حیران

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے اپنی غیر معمولی ذہانت کے باعث دنیا بھر میں توجہ حاصل کر لی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ماہ نور کا آئی کیو لیول 160 سے بھی تجاوز کر چکا ہے، جو مشہور سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زیادہ بتایا جا رہا ہے۔ یہ انکشاف ان کے حالیہ انٹرویو کے بعد سامنے آیا جو جیو نیوز پر نشر ہوا تھا۔

latest urdu news

ماہ نور نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اے لیول کے امتحانات میں 23 مضامین میں اے گریڈ حاصل کر کے ایک نیا تعلیمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیں کہ ان کا آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے زیادہ ہے، لیکن وہ خود کو اب بھی ایک طالبعلم سمجھتی ہیں، جب کہ ہاکنگ ایک عالمی شہرت یافتہ سائنسدان تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی ماہ نور چیمہ کو سراہا گیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے لوگوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، جو ان کے لیے ایک حوصلہ افزا تجربہ ہے۔

ماہ نور نے بتایا کہ وہ اب یونیورسٹی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور تعلیمی سفر کو مزید آگے بڑھانے کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ایک وقت میں صرف ایک مضمون پر توجہ مرکوز کرتی ہیں، تاکہ مکمل سمجھ حاصل ہو۔

پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کی شاندار کامیابی، کئی عالمی ریکارڈ قائم

ماہ نور چیمہ کی کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کے لیے نہ صرف ایک مثال ہے بلکہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ اگر صلاحیتوں کو وقت پر پہچانا جائے اور درست رہنمائی میسر ہو تو پاکستانی طلبہ عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter