عمران خان کبھی معافی نہیں مانگیں گے، نورین خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن نورین خان نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کبھی معافی نہیں مانگیں گے بلکہ برعکس، وہی لوگ چند دنوں میں عمران خان سے معافی مانگیں گے جنہوں نے ان کے خلاف کیسز بنائے ہیں۔

یہ بات انہوں نے سینئر صحافی اسد طور کے ساتھ گفتگو کے دوران کہی، جب انہیں سہیل وڑائچ کے ایک انٹرویو کے حوالے سے سوال کیا گیا جس میں فیلڈ مارشل نے کہا تھا کہ عمران خان کو معافی مانگ لینی چاہیے۔ اس پر نورین خان نے جواب دیا کہ عمران خان کی معافی مانگنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ان کے الفاظ میں، "عمران خان کبھی معافی نہیں مانگے گا۔ جو لوگ عمران خان سے کیسز بنا رہے ہیں، پولیس یا دیگر ادارے، وہ سب بالآخر عمران خان سے معافی مانگیں گے۔ یہ صرف چند دنوں کی بات ہے۔”

latest urdu news

عمران خان نے جس طرح جیل کاٹی، ایسا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا، جاوید ہاشمی

نورین خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عمران خان اپنے موقف پر قائم رہیں گے اور حق کے لیے لڑتے رہیں گے، جبکہ ان کے حامیوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کو یقین دہانی کرائی کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا اور سچائی کی جیت ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter