فضا علی نے وینا ملک کو شو میں مدعو کر کے کھری کھری سنا دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنے پروگرام میں ساتھی اداکارہ و میزبان وینا ملک کو مدعو کیا اور ان کی ریلز بنانے کی عادت پر سخت تنقید کی۔

نجی ٹی وی کے شو میں فضا علی نے وینا ملک سے سوال کیا کہ وہ کم عمر لڑکوں کے ساتھ ریلز کیوں بناتی ہیں، جس پر وینا ملک نے جواب دیا کہ یہ تمام لوگ ان کے قریبی دوست ہیں۔

latest urdu news

فضا علی نے وینا ملک کو مشورہ دیا کہ انہیں مستقبل میں ایسے غیر معروف افراد کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وینا کی شہرت ان کے ساتھ کام کرنے والوں کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی اپنی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وینا کو پیسے کمانے ہیں تو وہ اپنے میوزک کے ذریعے بھی ایسا کر سکتی ہیں، ریلز بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

اس موقع پر وینا ملک نے اپنی پرانی تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیے، تاہم انہوں نے فضا علی کی تنقید کا مختصر جواب دیا کہ وہ جن کے ساتھ کام کرتی ہیں وہ ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

کم عمر لڑکوں کے ساتھ ویڈیوز پر تنقید؛ فضا علی نے شو میں وینا ملک کو آئینہ دکھا دیا

ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے فضا علی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے شو میں مہمان کو بولنے کا مناسب موقع نہیں دیا اور ان کی گفتگو سخت اور غیر منصفانہ تھی۔ اس واقعے نے انٹرٹینمنٹ حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter