بھارتی شہر حیدرآباد میں مذہبی جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے 11 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست حیدرآباد کے ضلع رام ناتھ پور میں مذہبی جلوس کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 5 زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ جنم اشٹمی کے موقع پر منایا جانے والا مذہبی جلوس تھا۔

پولیس کے مطابق جلوس کے دوران ایک ہائی ٹینشن وائر پر ہندو دیوتا کی مورتی رکھی ہوئی رتھ (گاڑی) اچانک ٹکرائی۔ جب جلوس میں شامل کچھ نوجوان اس رتھ کو دھکا دے رہے تھے تو وہ ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی، جس کے باعث کئی افراد کو کرنٹ لگ گیا۔ فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

latest urdu news

اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا اعلان کیا ہے تاکہ ایسے حادثات کو روکا جا سکے۔ مختلف سیاسی رہنماؤں نے اس حادثے پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کی جائے۔

یہ واقعہ مذہبی جلوس کے دوران حفاظت کے انتظامات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اس حوالے سے مزید احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter