انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج اور واک آؤٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: سینیٹ نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، تاہم اپوزیشن نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2025 پیش کیا۔ بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ قانون آئین اور بنیادی حقوق کے منافی ہے اور شہری آزادیوں کو محدود کرے گا۔

latest urdu news

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بل پر متعدد ترامیم پیش کیں اور تجویز دی کہ اس مسودۂ قانون کو اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس بھجوایا جائے تاکہ اس کی آئینی اور شرعی حیثیت کا جائزہ لیا جا سکے۔ تاہم ایوان نے ان ترامیم کو مسترد کر دیا۔

ترامیم کی مخالفت اور منظوری کے عمل پر اپوزیشن ارکان نے سخت احتجاج کیا، نعرے بازی کی اور بعد ازاں اجتماعی طور پر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ حکومتی ارکان نے اپوزیشن کے طرزِ عمل کو غیر پارلیمانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بل ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ناگزیر ہے۔

ذرائع کے مطابق بل کی منظوری کے بعد یہ قومی اسمبلی کو بھجوایا جائے گا جہاں مزید بحث اور ووٹنگ کے بعد اسے قانون کی شکل دی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter