14
وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے دیت (خون بہا) کی نئی رقم مقرر کر دی ہے۔ اس حوالے سے وزارتِ خزانہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئے مالی سال کے لیے دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی قیمت کے مساوی ہے، جس کے مطابق اسلامی قانون کے تحت دیت کی مالیت کا تعین کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دیت کی رقم اسلامی شریعت کے مطابق کسی بھی قتل یا سنگین جسمانی نقصان کی صورت میں متاثرہ فریق کو ادا کی جاتی ہے، اور اس کا تعین ہر سال چاندی کی مارکیٹ ویلیو کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔