10
اردن میں منعقدہ ایشین اوپن جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی جوڈو کھلاڑی ملائیکہ نور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مائنس 52 کلو گرام کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا۔
ملائیکہ نور نے ٹورنامنٹ میں تین مختلف ممالک کی کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جہاں ان کا مقابلہ سعودی عرب کی جوڈو پلیئر سے ہوا۔ تاہم فائنل میں انہیں سعودی کھلاڑی کے سامنے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ سلور میڈل کے حق دار بن گئیں۔
ملائیکہ نور کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے جوڈو کے میدان میں ایک قابلِ فخر لمحہ ہے اور ملک کی کھیل کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔