معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کی صاحبزادی علیزے خان نے فیشن ماڈلنگ کے شعبے میں اپنا آغاز کر دیا ہے۔
علیزے نے اپنا پہلا قدم رن وے سمر اسپرنگ فیشن شو میں شو اسٹاپر کے طور پر رکھا، جہاں انہوں نے ریمپ واک کا مظاہرہ کیا۔
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کی پرفارمنس پر فخر کا اظہار کیا اور شو کے دوران بیٹھ کر علیزے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اپنی خوشی کے لمحات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
علیزے کی ماڈلنگ میں پہلی جھلک پر سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل ملے جلے رہے۔ کچھ صارفین کا خیال تھا کہ علیزے کو پہلے اپنی تعلیم مکمل کرنی چاہیے اور پھر ماڈلنگ جیسے شعبے میں قدم رکھنا چاہیے۔ جبکہ دیگر نے ان کی ریمپ واک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی واک کی مشق کی ضرورت ہے۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب نادیہ خان اپنی بیٹی پر تنقید کیسے کریں گی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ نادیہ خان تین بچوں کی ماں ہیں جن میں علیزے کے علاوہ اذان اور کیان بھی شامل ہیں۔ علیزے کے ماڈلنگ میں قدم رکھنے سے ان کے مداحوں میں دلچسپی بڑھی ہے اور ان کے کیریئر کے آئندہ امکانات پر تبادلہ خیال جاری ہے۔