ایپل کمپنی کے نام اور اس کے کھائے ہوئے سیب کے لوگو کی حیران کن کہانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جب بھی اسکرین پر ایک کھایا ہوا سیب نظر آتا ہے، ذہن فوراً ایپل کمپنی کی جانب جاتا ہے، دنیا کی وہ معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی جس نے نہ صرف جدید ڈیوائسز بنائیں بلکہ خود کو ایک عالمی ثقافتی علامت کے طور پر بھی منوایا۔

ایپل کا سادہ مگر منفرد لوگو دنیا بھر میں سب سے زیادہ پہچانا جانے والا نشان بن چکا ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کمپنی کا نام "ایپل” کیوں رکھا گیا اور اس کے لوگو میں چبایا ہوا سیب کیوں ہے؟ اس کے پیچھے ایک دلچسپ مگر سادہ سی کہانی ہے۔

latest urdu news

ایپل کا پہلا لوگو 1976 میں جاری کیا گیا تھا، جس میں سائنسدان آئزک نیوٹن کو ایک درخت کے نیچے بیٹھے دکھایا گیا تھا، بالکل اس لمحے کو ظاہر کرتے ہوئے جب سیب اس کے سر پر گرا اور کشش ثقل کا تصور سامنے آیا۔

یہ لوگو ایپل کے شریک بانی اسٹیو ووزنیاک کی تجویز تھا، جو نیوٹن کے تصور علم سے متاثر تھے، مگر یہ ڈیزائن بہت پیچیدہ اور سادہ پہچان سے دور تھا۔

ایپل کے بانی اسٹیو جابز کے مطابق، کمپنی کا نام رکھنے کا خیال انہیں اس وقت آیا جب وہ پھلوں پر مشتمل غذا کھا رہے تھے اور سیب کے ایک باغ میں وقت گزار رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے محسوس کیا کہ "ایپل” ایک دلچسپ، سادہ، دوستانہ اور یاد رہنے والا نام ہو سکتا ہے۔ چنانچہ بغیر کسی خاص فلسفے کے، یہ نام رکھ دیا گیا۔

1977 میں ایپل نے اپنا موجودہ لوگو متعارف کرایا،ایک سادہ، چبایا ہوا سیب۔ یہ ڈیزائن روب جانوف نامی گرافک ڈیزائنر نے تیار کیا۔

شہری کے سینے سے 8 سال پرانا چاقو نکال لیا گیا

ایک انٹرویو میں روب نے بتایا کہ انہوں نے لوگو تیار کرتے وقت کمپنی سے کوئی خاص ہدایات نہیں لیں۔ جب سیب کا ابتدائی خاکہ تیار کیا، تو انہیں لگا لوگ اسے چیری یا کوئی اور پھل بھی سمجھ سکتے ہیں۔ اس الجھن کو دور کرنے کے لیے انہوں نے سیب کا ایک حصہ "چبایا ہوا” دکھا دیا — اور یہی عنصر اس لوگو کی پہچان بن گیا۔

1977 سے 1998 تک یہ لوگو رینبو رنگ میں استعمال ہوتا رہا، تاکہ ایپل کے کمپیوٹرز میں رنگین اسکرینز کی خصوصیت اجاگر کی جا سکے۔ 1998 میں اسے سیاہ رنگ دے دیا گیا۔ اس کے بعد سے ایپل اپنے لوگو کے رنگ وقتاً فوقتاً تبدیل کرتا رہا ہے، سلور، وائٹ، گولڈ، لیکن اس کی بنیادی شکل وہی کھایا ہوا سیب ہے۔

ایپل کے لوگو میں نہ کوئی پیچیدہ فلسفہ ہے، نہ کوئی راز بس ایک سادہ تخلیقی فیصلہ، جو آج دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کی پہچان بن چکا ہے۔ ایک معمولی سی "چبانے” کی حرکت نے ایک عام سی علامت کو عالمی شہرت دلوا دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter