آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز 1-2سے جیت لی۔
کیرنز میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔
ڈیوالڈ بریوس نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، جب کہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مچل مارش نے 54 رنز بنائے، جب کہ گلین میکسویل نے صرف 36 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ آخری اوور میں میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا، تاہم آسٹریلیا نے ایک گیند قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کوربن بوش نے تین، کاگیسو ربادا اور کیوینا مپاخا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ اس سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے فتح حاصل کی۔ تیسرے میچ میں فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز میں شکست، قومی ٹیم دو گروپوں میں واپس آئے گی