کوئٹہ میں مضر صحت آئسکریم سے 20 سے زائد بچے متاثر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مبینہ طور پر مضر صحت آئسکریم کھانے سے 20 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔

سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالہادی کے مطابق سریاب کے علاقوں کیچی بیگ، قمبرانی روڈ اور بشیر چوک سے بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا۔

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچوں نے ایک ایسی آئسکریم کھائی جو مضر صحت تھی۔

ڈاکٹر عبدالہادی نے مزید کہا کہ 8 بچوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ 12 بچے تاحال زیر علاج ہیں، تاہم کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

دوسری جانب پولیس نے والدین کی اطلاع پر آئسکریم فروخت کرنے والے شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter