155
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شاہین آفریدی نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی دعائیں ہر وقت متاثرین کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سیلاب متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کریں تاکہ وہ اس مشکل صورتحال سے نکل سکیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 332 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
