باجوڑ ہیلی کاپٹر حادثہ: متاثرین کی مدد کے لیے 200 پروازیں مکمل کی تھیں، چیف سیکرٹری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ باجوڑ میں تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر کرم متاثرین کی مدد کے لیے اب تک 200 اڑانیں بھر چکا تھا۔

جمعہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر ضلع مہمند میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہوئے۔

latest urdu news

چیف سیکرٹری نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کی اطلاع پر وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر نے ریسکیو آپریشن کے لیے پرواز بھری تھی۔ شہاب علی شاہ کے مطابق ہیلی کاپٹر کا عملہ طویل عرصے سے اس پر مامور تھا اور اسے کرم کے متاثرین کے لیے بطور ایئر ایمبولینس بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کریش کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، تاہم صوبائی حکومت کے پاس دوسرا ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے۔

خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب گر کر تباہ، 5 افراد شہید

چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں، متاثرہ اضلاع کو ڈیڑھ ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو فنڈز کی فوری فراہمی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter