ٹرمپ کی پیوٹن سے ملاقات کے بعد زیلنسکی کو اوول آفس بلا لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین تنازع کے حل پر گفتگو کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ الاسکا میں ملاقات کے بعد یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو بھی ملاقات کے لیے اپنے دفتر بلا لیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی پیر کو اوول آفس آئیں گے۔ اگر سب کچھ درست رہا تو پھر روسی صدر پیوٹن کے ساتھ دوبارہ ملاقات کا وقت بھی طے کیا جائے گا۔

latest urdu news

ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دیا کہ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ صرف براہِ راست امن معاہدے سے ممکن ہے، عارضی جنگ بندی کسی حل کی ضمانت نہیں دے سکتی۔ ان کے مطابق صرف امن معاہدہ ہی اس خوفناک جنگ کو ختم کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن میں تقریباً چار گھنٹے تک روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کی تھی، جسے دونوں رہنماؤں نے تعمیری قرار دیا تھا۔ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter